اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گردشی قرضوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی سینیر راہنماوممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے خود گردشی قرضوں میں ہوشربا اضافے کا انکشاف کیا ہے،ڈاکٹر نفیسہ شاہ2018 نے کہا کہ تک گردشی قرضہ 1148 ارب روپے تھا،مالی سال 2020-21 میں گردشی قرضے 2 ہزار 2 سو 80 ارب روپے ہوگئے ہیں،گردشی قرضوں میں اضافہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا ہے،تحریک انصاف حکومت نے بجلی کے بنیادی نرخ میں4 روپے سے زائد اضافہ کیا ہے،ایک طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا دوسری طرف گردشی قرضوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا،اس حکومت نے دسمبر 2020 تک گردشی قرضہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،گردشی قرضوں میں کمی کے دعویداروں نے اضافے کے نئے ریکارڈ قائم کر دئے ہیں،معاون خصوصی کا استعفی حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے۔
حکومت نے خودگردشی قرضوں میں ہوشربا اضافہ کیا: ڈاکٹر نفیسہ شاہ
Sep 25, 2021