اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹر اتھارٹی(نیپرا)نے پاکستان کے پہلے طویل المدتی پیداواری صلاحیت2021-30 منصوبے آئی جی سیپ کی منظوری دے دی ہے ،نیپرا اعلامیہ کے مطابق 10سالہ منصوبہ بندی پر بجلی کی طلب کے حساب سے ہر سال نظر ثانی کی جائے گی، ملک میں نئی جنریشن کی صلاحیت میں اضافے کے لیے یہ بنیادی دستاویز ہے،جس سے مستقبل میں پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو سائنسی اور جامع طریقے سے پوری کر نے کے لیے اقدامات کیے جا سکیں گے،نیپرا کے مطابق اس منصوبے کی منظوری کے بعد بجلی کی پیداوار درآمدی وسائل کے بجائے مقامی وسائل سے کی جائے گی، نیپرامستقبل میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 19فیصد سے کم ہو کر2فیصد رہ جائے گی، اآر ایل این جی سے پیداوار 17فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد ہو جائے گی،درآمدی کوئلے سے پیداوار 11 فیصد سے کم ہو کر 8فیصد ہو جائے گی،آئی جی سیپ سے 2030تک قابل تجدید توانائی سے بجلی کی پیداوار 60فیصد سے زائد ہو جائے گی، نیپراکے مطابق اتھارٹی آئی جی سیپ کی منظوری میں مشترکہ مفاداتی کونسل کی کاوشوں کو سراہتی ہے،مستقبل میں سائنسی بنیادوں پر طلب ورسد کے مطابق مسابقتی بنیادوں پرسستی بجلی پیدا کی جائے گئی۔
نیپرانے طویل المدتی پیداو اری صلاحیت منصوبے آئی جی سیپ کی منظوری دیدی
Sep 25, 2021