ہم پاکستان میں مسائل کو جڑسے ختم کریں گے: گورنر

Sep 25, 2021

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اشتراک سے مکمل ہونے والے مزید 3فلٹر یشن پلانٹس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جیسے ہی فنڈز فراہم کر ے گی پنجاب بھر میں واسا اور ضلعی حکومتوں کے فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا کام بھی شروع کردیا جائے گا۔ پنجاب آب پاک اتھارٹی اور این جی اوز مشترکہ طور پر دسمبر 2021تک پنجاب  کے 1.5ملین افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گی۔ گورنر نے جوڈیشل کالونی لاہور اور ٹیوٹا لاہور کے مرکزی دفتر میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اشترک سے فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز اور رحمت آئی ہسپتال ٹائون شپ میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل احمد کے تعاون سے مکمل ہونیوالے فلٹریشن پلانٹس کا افتتاح کر دیا۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جب سے اقتدار میں آئے ہیں وہ صرف اور صرف عوام کو مہنگائی، بیروزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو اس وقت بھی بہت سے چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنے کیلئے سب کو ملکر اپنا کام کر نا ہوگا اور انشاء اللہ ہم پاکستان میں مسائل کو جڑوں سے ختم کریں گے۔

مزیدخبریں