لاہور( کامرس رپورٹر) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو ڈاکٹر اشفاق احمد سے پاکستا ن کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تین رکنی وفد نے ملاقات کر کے طورخم بارڈر کے راستے آنے والے جزوی تیار خام مال پرعائد ٹیکسز میں چھوٹ کا مطالبہ پیش کرنے سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے قائمقام چیئرمین ریاض احمد کی سربراہی میں سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک اور عثمان اشرف نے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق سے ملاقات کر کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وفد کی جانب سے چیئرمین ایف بی آر کو آگاہ کیا کہ برآمدی مصنوعات کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ طورخم کے راستے افغانستان سے آنیوالا جزوی تیار مال بھی مقامی سطح پر ویلیو ایڈیشن کے بعد برآمد کر دیا جاتا ہے لیکن اس پر مختلف ٹیکسز عائد ہیں جس کی وجہ سے پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر سے کارپٹ مینو فیکچررز کے 3رکنی وفد کی ملاقات
Sep 25, 2021