پیرس (نوائے وقت رپورٹ) پیرس کلب نے پاکستان کو قرضوں کی واپسی کیلئے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیرس کلب نے کہا ہے کہ کوویڈ کے باعث پاکستان کو قرض کی واپسی میں رواں سال دسمبر تک توسیع کی جا رہی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق پاکستان کے پیرس کلب کو واجب الادا قرضوں کی مالیت 11.5 ارب ڈالر ہے۔