پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے کے ضلع لوئر دیر میں نسوار کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔ ضلع دیر کے نسوار فروشوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے سے متعلق 50 روپے کے اسٹیمپ پیپر پر کیا گیا معاہدہ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔ وائرل معاہدے کے مطابق تیمر گرہ، بلامبٹ منڈا اور دیگر علاقوں میں نسوار 23 ستمبر سے 20 روپے فی ٹکی ہوگئی۔
دیر میں نسوار مہنگی‘ فی ٹکی 20 روپے‘ معاہدے کی کاپی وائرل
Sep 25, 2021