کشمیریوں پر مظالم: برطانوی پارلیمنٹ میں بحث قابل ستائش: فواد چودھری

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کے بعد آسام  سے مسلمانوں پر سکیورٹی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ کل برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے جس طرح کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر گفتگو کی وہ قابل ستائش ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان  ایک بار پھر آج (جمعہ) کو  اقوام متحدہ کی توجہ ہندوستان میں ہونے والے مظالم کی طرف  مبذول کرائیں  گے۔ علاوہ ازیں چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں اس وقت بیانیہ کی جنگ لڑی جا رہی ہے۔ نوجوان نسل کا مستقبل ڈیجیٹل سے وابستہ ہے۔ سابقہ ادوار میں ریاستی میڈیا کو پارٹی بیانیہ کے لئے استعمال کیا گیا۔ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا ریاست کے ڈیجیٹل میڈیا سے زیادہ مضبوط تھا۔ ریاستی میڈیا ادارے ریاست کے بیانیہ کو پیش کرنے میں بری طرح ناکام تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزارت اطلاعات میں جو افسران سی ایس ایس کر کے آتے ہیں انہیں ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہوتیں۔ ہم انفارمیشن سروسز اکیڈمی کے تمام کورسز تبدیل کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنے افسران کو ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں آگاہی فراہم کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...