اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرائ، بلوچستان اور خیبرپی کے کے وزرائے اعلی کے ہمراہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔ اجلاس میں اعلی قومی اور عسکری قیادت کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر اعظم کا دورہ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ، سلامتی، افغان صورتحال پر بریفنگ
Sep 25, 2021