لاہور( سٹی رپورٹر) ڈینگی بخار صحت کے ساتھ ساتھ اہم سماجی مسئلہ بھی بن چکا ہے لہذا اس پر قابو پانے کیلئے معاشرے کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی، ڈینگی کی ویکسین ابھی دستیاب نہیں ہے لہذا اس بیماری سے بچاؤ کا واحد حل اپنے گردوپیش صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا اور زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنا ہے ۔ اس امر کا اظہار پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں ڈینگی سے متعلق آگاہی و بچاؤ کیلئے منعقدہ واک کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہاں شہریوں کی رہنمائی کے لئے پمفلٹس بھی تقسیم کے گئے۔
ڈینگی سے بچاؤ کیلئے جنرل ہسپتال میں آگاہی واک کا انعقاد، پمفلٹس تقسیم
Sep 25, 2021