لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کارجمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کاایک ارب سے زائدکی وصولی کے باوجودتاحال نمبر پلیٹس کے اجراء میں تاخیر کررہا ہے۔ جبکہ پنجاب بھر میں 10لاکھ شہری محکمہ ایکسائز کوایک ارب سے زائدکی ادائیگی کرنے کے باوجودتاحال نمبر پلیٹس کے حصول سے محروم ہیںاورمحکمہ کی جانب سے شہریوں کوکمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس کے حصول کیلئے دوبارہ متعلقہ دفاتر سے رجوع کرنے سے مشروط کردیاگیا۔