لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیرالدین نے پبلک پراسیکیوشن کے محکمے کو بہتر بنانے کی ٹھان لی، پنجاب کے 36 اضلاع میں پبلک پراسیکیوٹرز کو300لیپ ٹاپس اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد پبلک پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹرز کے لئے 46نئی گاڑیوں کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو منظوری کے لئے بھجوائی گئی۔