لاہور(سٹی رپورٹر) حکومت ڈی اے پی کھاد کی قیمت اور سپلائی لائن کو بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہے تاکہ کاشتکاروں کو بروقت کھاد اور بیج کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔موجودہ حکومت معیشت کے استحکام کے لئے کاروباری طبقے کومراعات و سہولیات فراہم کر رہی ہے جس کے نتیجے میں ہماری زرعی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے لاہور میں آل پاکستان فرٹیلائزرز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ گزشتہ تین برس وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی خصوصی ہدایات پر زرعی ٹاسک فورس نے 40کروڑ روپے کی جعلی زرعی ادویات و غیر معیاری کھادوں کو ضبط کر کے اس جرم میں ملوث افرا د کے خلاف2300ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔