کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ میں 16 سالہ لڑکی کی خودکشی یا قتل پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق گجومتہ میں مقبول احمد کی 16 سالہ لڑکی ثانیہ کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جسے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر حسنین حیدر نے بتایا کہ لواحقین کا کہنا ہے ہماری لڑکی کو کسی رشتے دار نے زہریلی چیز کھلائی ہے جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔
کاہنہ میں 16سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت‘زہردیاگیا:لواحقین کا الزام
Sep 25, 2021