سیکرٹر ی زراعت جنوبی پنجاب کامختلف علاقوں میں کاٹن فیلڈز کا معائنہ

ملتان ،علی پور (خبرنگار خصوصی نمائندہ خصوصی) سیکرٹر ی زراعت جنوبی پنجاب کامختلف علاقوں میں کاٹن فیلڈز کا معائنہ تفصیل کے مطابق سیکرٹر ی زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا مظفر گڑھ ، خان گڑھ، روہیلانوالی اور علی پور کا دورہ۔ کپاس کے نمائشی پلاٹوں سمیت مختلف مقامات پر کاٹن فیلڈز کا معائنہ کیا ۔کاشتکاروں سے ملاقات کی،کپاس کی فصل بارے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر کاشتکاروں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وہ آئندہ سال زیادہ رقبہ پرکپاس کاشت کریں گے  اس موقع پر سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل کا کہنا تھا کہ جن کاشتکاروں نے محکمانہ ایڈوائزری پر عمل کرکے بوٹینیکل ایکٹریکٹس کے سپرے کئے ان کی فصل بہترہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا زراعت کی ترقی پر مکمل فوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کپاس کی بحالی کا سال ہے۔ اگلے2ہفتے کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے اہم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن