کراچی(وقائع نگار)گلستان جوہرمیں شوہرنے اہلیہ پرتیزاب پھینک دیا اورفرارہوگیا، خاتون نے شوہر کی نشے کی عادت اورغیر اخلاقی کام کے لیے مجبورکرنے پرخلع کا دعویٰ دائرکیا ہوا ہے،کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں کامران چورنگی کے قریب تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جس میں ملزم نے اپنے دودوستوں کے ہمراہ اپنی بیوی پرتیزاب پھینکا اورفرارہوگیا، موقع پرموجود افراد نے خاتون کوجوہرچورنگی اسپتال پہنچایا، تیزاب کے باعث خاتون کے بازو اورکمرجھلس گئی،گلستان جوہر بلاک 10 قلندرآباد کی رہائشی 23 سالہ سائرہ نامی خاتون نے ابتدائی کہا کہ وہ گھروں میں کرتی ہے، کام پر جارہی تھی کامران چورنگی کے قریب دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار شوہرنے تیزاب پھینکااور فرار ہوگیا۔
گلستان جوہرمیں شوہرنے اہلیہ پرتیزاب پھینک دیا
Sep 25, 2021