صفورا گوٹھ میں نجی اسکول انتظامیہ کا تشدد‘10روز گزر گئے انصاف نہ مل سکا

کراچی (نیوز رپورٹر)   صفورا گوٹھ میں نجی اسکول انتظامیہ کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے اطہر رضوی اور ان کی بیٹی مایام زہرہ 10دن گذر جانے کے باوجود انصاف کے منتظر ہیں دوسری جانب اسٹوڈینس پیرینٹس فیڈریشن نے انصاف کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان اور اسکے بعد انسانی حقوق کے عالمی اداروں تک جانے کا عندیہ دیا ہے ۔متاثرہ والدین کے مطابق انہوں نے سچل تھانے میں ایف آئی آر نمبر 1589/21 درج کروائی تھی جس کا انویسٹی گیشن افسر ایک انتہائی جونیئر افسر کو مقرر کیا گیا ہے اور مذکورہ افسرابھی تک شواہد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے ۔اسٹوڈینس پیرینٹس فیڈریشن کے مطابق ایہ مافیا اتنی اثر رسوخ والی ہے کہ جس سے پورے نیشنل میڈیا اور ڈی جی پرائیویٹ انسٹیٹوشن سندھ بھی واقعہ کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل نہیں کر سکے تو یہ بیچارہ جونیئر افسرکس طرح کیس کو حل کر سکے گا ۔

ای پیپر دی نیشن