وفاقی وزیر علی زیدی سے  آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات

Sep 25, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر) آسٹریلوی ہائی کمشنر جیوفری شا کی وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی سے انکے دفتر میں ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اہم ملاقات میں قریبی تعلقات اور ہم آہنگی سے متعلق بات چیت ہوئی،آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں گہری دلچسپی ظاہر کی،وفاقی وزیر علی زیدی نے میری ٹائم کے لیے اپنے وژن سے انہیں آگاہ کیا، وفاقی وزیر نے وزارت سنبھالنے کے بعد سے اس شعبے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا،وفاقی وزیر علی زیدی نے آئی ایم او (انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن) کے انتخابات میں پاکستان کے لیے آسٹریلیا کی مدد مانگی، ہائی کمشنر نے یقین دلایا کہ وہ مطلوبہ تعاون حاصل کرنے کے لیے آسٹریلوی حکام سے بات کریں گے،ہائی کمشنر نے ان کا استقبال کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا،دونوں نے مستقبل میں قریبی رابطہ رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں