لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے خاموشی سے کنٹرولڈ سلیکشن پالیسی متعارف کروادی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اجلاس منعقد ہوا جس میں خاموشی سے کنٹرولڈ سلیکشن پالیسی متعارف کروائی گئی۔ اب سینکڑوں کے بجائے ساٹھ بچے صرف ٹرائلز میں آئیں گے۔پہلے مرحلے میں جونیئر سطح پر تجربہ کیا جارہا ہے، اوپن ٹرائلز کے بجائے ہر صوبے کے 60 کھلاڑی ٹرائلز میں طلب کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جونیئر کھلاڑی بورڈ کی کنٹرولڈ سلیکشن پالیسی پر نالاں ہیں۔اس سے قبل انڈر 19 اوپن ٹرائلز میں سیکڑوں بچے آتے تھے، انڈر 19 کے ٹرائلز آج اور کل ملک بھر میں ہوں گے۔