ملتان ( پ ر) ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا کیلئے رجسٹرار آفس سے این او سی حاصل کرنے والے ایگزیکٹو انجینئر احسن بلال کے نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ شعبہ انجینئرنگ میں بین الاقوامی معیار کی ایم ایس پراجیکٹ مینجمنٹ اور ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری کے بھی حامل ہیں اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں ایگزیکٹو انجینئر ڈویلپمنٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں اہلیت کی بناپر ہی سابق ڈی جی ایم ڈی اے نے انٹرویو کے بعد ان کی واسا میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی بارے سفارشات زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کو بھجوائی گئی تھیں۔مذکورہ سفارشات کی روشنی میں رجسٹرار آفس بی زیڈ یو کی جانب سے 31اگست کو ڈیپوٹیشن بارے این او سی جاری کیا گیا انجینئر احسن بلال نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی کے شعبہ مینٹی ننس میں 6 سال تک بطور ایگزیکٹو انجینئر امور سرانجام دے چکے ہیں جبکہ اس وقت واسا میں موجود ڈائریکٹر انجینئرنگ سمیت دیگر انجینئر مذکورہ قابلیت کے حامل نہیں ہیں۔
واسا میں ڈائریکٹر انجینئرنگ تعیناتی کا اہل سابق ڈی جی ایم ڈی اے نے انٹرویو کے بعد سفارشات یونیورسٹی انتظامیہ کو بھجوائیں: انجینئر احسن بلال
Sep 25, 2021