دنیا کے منصفوں نے کشمیریوں کو بھارتی افواج کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا‘ سیمینار

Sep 25, 2021

کبیروالا(نامہ نگار) دنیا کے منصفوں نے نہتے کشمیریوں کو بھارتی افواج کے رحم و کر م پر چھوڑرکھا ہے،طا قت کے اندھا دھند استعمال کے باجود بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام رہا، بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکے گا،اقوام عالم قرادادوں کی بجائے بھارت کے خلاف عملی اقداما ت اٹھائے، اوآئی سی بھارت سے معاشی تعلقات فوری ختم کردے۔ان خیالا ت کا اظہار سابق وائس چیئر مین مہر مزمل علی چدھڑ، معروف صنعتکار حاجی ملک ناصر شفیق ‘ملک طاہر شفیق،رائو محمد ناصر یامین ، سیداحتشام رضا، میاں محموداحمد صدیقی، ملک توفیق احمد،مہر محمد نواز گھبیسر،مہر نویداختر گھبیسر، حافظ مظہر حسین شاہ، چیئر مین ’’مان‘‘ چوہدری اختر جلال نعیم، صدر سٹیزن رائٹس کونسل چوہدری محمد یٰسین کمبوہ، چوہدری عبدالوہاب، پیر سعیداحمد اسامہ، ذیشان سلیم بھٹہ، حاجی محمد شفیق صدیق دھاریوال، حاجی محمد حسین روفی، رانا محمد عرفان نے مقامی سماجی تنظیم ’’مان‘‘ کے زیراہتمام منعقدہ کشمیری قوم ’’جنت نظیر سلگتا کشمیر‘‘ سیمینار میں خطاب کے دوران کیا۔

مزیدخبریں