میلسی(نامہ نگار) ایکسیئن میپکو میلسی ڈویژن چوہدری محمد اکرم جاوید نے کہا ہے کہ 30 ستمبر تک تمام کاشتکار اپنے ٹیوب ویل کے کنکشن کے مکمل واجبات یکمشت جمع کروا دیں جس پر ان کے تمام جرمانے معاف کر دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ میپکو چیف کی اس خصوصی ہدایت پر ہم کسان بھائیوں کو خصوصی ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ کاشتکاروں کی خوشحالی سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسان بھائی اس ریلیف سے فوری فائدہ اٹھائیں اور واجبات کی ادائیگی مقررہ تاریخ تک یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ ہماری فیلڈ ٹیمیں ریکوری کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں اور بجلی چوروں کا بھی تعاقب کیا جا رہا ہے نادہندگان کے کنکشن کاٹ دیئے جائیں گے اور بجلی چوروں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ٹیوب ویل کنکشن کے واجبات یکمشت جمع کرانے پر جرمانے معاف‘ ایکسیئن میپکو
Sep 25, 2021