صحت مند زندگی کیلئے کھیلوں کا فروغ نہایت ضروری ، محمد الطاف،حسان خان اظہری

شجاع آباد(نمائندہ خصوصی) انٹر سکولنگ مقابلوں کا انعقاد ۔سپورٹس میلہ کی افتتاحی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد میں منعقد ہوئی۔ جس میں تحصیل بھر سے 25 سے زائد سکولوں کے ہیڈ ماسٹر اور طلباء  کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھیلوں کے مقابلے میں کرکٹ  فٹبال ہاکی  دوڑیں رسہ کشی والی بال بیڈ منٹن وغیرہ شامل ہیں۔ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول شجاع آباد مہر محمد الطاف سیال،حسان خان اظہری  کا کہنا تھا کہ صحت مند زندگی کے لئے اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر منور حسین کمال، حافظ نیاز خان، خالد خان ،صلاح الدین خان ودیگر موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن