جیوانی کے ریسٹ ہاؤس کوہ سر میں کھلی کچہری کا انعقاد 

Sep 25, 2021

یوانی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے جیوانی کے ریسٹ ہاؤس کوہ سر میں  جمعہ کے روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق گورگیج  تحصیل دار جیوانی محمد اکبر بلوچ سمیت مختلف ضلعی محکموں کے سربراہان سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے اپنے مسائل کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کو تفصیلی اگاہ کیا اور اکثر نے تحریری درخواستیں بھی دیں۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے پینے کے صاف پانی ، تعلیم،صحت، بلدیہ،لوکل سرٹیفکیٹ،سمندر میں غیر قانونی شکار کی روک تھام سمیت مختلف محکموں کے خلاف شکایات ڈپٹی کمشنر کو پیش کیں ،جن میں لوکل سرٹیفکیٹ, لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل، سمندر میں غیر قانونی شکار ،صحت و صفائی کے حوالے سے مسائل  شامل تھے۔ 

مزیدخبریں