کوئٹہ (اے پی پی) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی صوبے کے تمام ہسپتالوں میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کاوشوں سے صوبے بھر کے ہسپتالوں میںعلاج معالجہ کے حوالے سے اقدامات اْٹھا ئے گئے ہیں اور ان میں جدید مشینر ی بھی جلد مہیا کی جائیں گی تاکہ عوام کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر بہم میسر ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بولان میڈیکل ہسپتا ل کے دورے کے موقع پرکیا اس موقع پر میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹر نوراللہ موسیٰ خیل نے صوبائی ترجمان کو ہسپتال سے متعلق مفصل بریفنگ دی۔صوبائی ترجمان نے کہاکہ چونکہ صوبائی درالحکومت میں بولان میڈ یکل ہسپتال بڑا ہسپتال ہے جس کی وجہ سے پورے صوبے کابوجھ اس پر ہے۔ اس کے باوجود ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل عملہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کررہاہے۔ لہذا ہماری کوشش ہے کہ مذ کورہ ہسپتال میں تمام طبی بنیادی سہولیات بہم پہنچا ئی جائیں تاکہ پورے صوبے سے دوردراز کے آنے والے مریضوں کا علاج معالجہ بہترانداز میں ہوسکے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں تمام دورحاضر کی بنیادی سہولیات سمیت جدید مشینر ی ہسپتال میں مہیا کی جارہی ہیں۔اب مریضوں کو علاج معالجہ کیلئے بیرون صوبہ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
صوبے بھر کے ہسپتالوں میں جدید مشینری جلد مہیا کی جائیگی، لیاقت شاہوانی
Sep 25, 2021