حافظ آباد:مشلیں اور ضمنییاں پرائیویٹ آدمی سے مرتب کرانے پر 2 سب انسپکٹروں اور 5اے ایس آئیز سمیت 8 ملزمان کیخلاف مقدمات 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)مقدمات کی امثلاء جات اور ضمنیات پرائیویٹ آدمی سے مرتب کرانے کے الزام میں 2پولیس سب انسپکٹروں اور 5اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت 8 ملزمان کیخلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے محکمہ پولیس میں پولیس کے اکثر تفتیشی افسران نے ضمنیات اور امثلاء جات مرتب کرانے کیلئے پرائیویٹ افرادکو رکھا ہوا جو مدعی /ملزم پارٹی سے اس ضمن میں ہزارو ں روپے وصول کرتے ہیں اس وجہ سے تفتیش میں نقائص رہ جانے کے باعث اکثر اوقات مختلف مقدمات میںملوث ملزمان کوعدالتوں سے فائدہ مل جاتا ہے۔گزشتہ روز سیشن کورٹ کے سٹاف آفیسر نے سیشن کورٹ کی کنٹین میںانسپکشن کی تووہاں پر پرائیوٹ شخص محمد سجاد  ہنجرکے پاس تفتیشی افسران عبدالحمید سب انسپکٹر، منظر نواز سب انسپکٹر، حفیظ اﷲاے ایس آئی، جاوید اقبال اے ایس آئی، اکبر علی اے ایس ا ٓئی، ذوالفقار اے ایس آئی کو مختلف مقدمات کی تفویض کردہ تفتیش کی امثلا ء جات اور ضمنیات پائیں ۔جس پر ملزم سجاد کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے تفتیشی افسران کی امثلاء جات اور ضمنیات برآمد کرکے دوالگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

ای پیپر دی نیشن