کامونکی سرکل پولیس نے  ایک ماہ کے دوران مختلف مقدمات میں ملوث 91 اشتہاری ، 268 عدالتی مفروروں کو گرفتارکیا

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) سرکل پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران مختلف مقدمات میں ملوث 91 اشتہاری ، 268 عدالتی مفروروں کو گرفتارکیا تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل کامونکی ہاشم گجر کی قیادت میں سرکل پولیس نے ایک ماہ کی کارکردگی کے دوران مختلف مقدمات میں ملوث 91 اشتہاری ملزمان ، 268 عدالتی مفروران ، 30 ٹارگٹ افینڈرز کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پانچ مختلف گینگز کے سولہ ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لوٹا ہوا 31 لاکھ 70 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ منشیات کے 21 مقدمات درج کر کے بائیس ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ساڑھے چودہ کلو چرس ، اڑھائی کلو ہیروئن ، بیس لیٹر شراب برآمد کی ۔ ناجائز اسلحہ کے 21 مقدمات درج کر کے ایک کلاشنکوف ، مختلف بور کی نو رائفلیں ، گیارہ پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد کیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن