وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مودی کے آر ایس ایس کے نظریہ کو بے نقاب کیا ۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں انتہائی مدلل اور پراعتمادی سے حقائق سامنے رکھے اور بہت ساروں کو آئینہ بھی دکھایا۔ الحمد اللہ پاکستان میں ایسا وزیراعظم موجود ہے جو قومی مفاد اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ترجیح دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی دنیا کو بہترین انداز میں باور کروایا کہ افغان جنک کا سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان پاکستان کو ہوا۔ اب دنیا کو چاہئے ماضی غلطی کو نہ دہرائے بلکہ افغانستان میں دیر پا امن کے لئے کوشش کرے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں دلیرانہ انداز سے مودی کے آر ایس ایس ظالمانہ نظریہ کو بے نقاب کیا۔ بھرپور دلائل سے کشمیریوں کے سچے وکیل اور نڈر سفیر ہونے کا کردار کیا۔ سید علی گیلانی کی میت کو اسلامی رسومات کیساتھ شہدا کے قبرستان میں دفنانے کے مطالبہ پر زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں انتہائی مدلل اور پراعتمادی سے حقائق سامنے رکھے اور بہت ساروں کو آئینہ بھی دکھایا۔ الحمد اللہ پاکستان میں ایسا وزیراعظم موجود ہے جو قومی مفاد اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ترجیح دیتا ہے۔ #PMImranKhanAtUNGA #AbsolutelyBrilliant pic.twitter.com/d6lqU9p6AS
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 25, 2021