سندھ بھر میں مزید 11 کورونا مریضوں کا انتقال، کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ

سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اس موذی وبا سے 11 افراد انتقال کر گئے۔ ملک اور صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 ہزار 40 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 258 مثبت آئے اس طرح کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 12 فیصد رہی۔ صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 876 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 63 میں کورونا کی تصدیق ہوئی، یہاں مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 2 فیصد رہی۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں کورونا وائرس کی شرح 3 اعشاریہ 62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سندھ بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار 774 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن کے نتیجے میں 782 افراد میں کورونا وائرس کی کی تصدیق ہوئی، جبکہ وائرس کے مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 54 ہزار 510 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 7 ہزار 327 ہو گئیں۔

ای پیپر دی نیشن