محکمہ موسمیات نے خلیجِ بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں تاہم بھارتی ماہر موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان گلاب سے کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی خلیجِ بنگال میں ہوا کا شدید کم دباو ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے، جو کراچی سے 2 ہزار 425 کلو میٹر دور ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس طوفان کا نام گلاب پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔