وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی کو افغانستان میں اقلیتیوں کا درد تو نظر آتا ہے لیکن ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والا ظلم و ستم دیکھائی نہیں دیتا۔بھارتی وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہاکہ یہ تقریر دنیا کے ایک بڑے فورم پر ایک غیر معیاری اور چھوٹی تقریر تھی۔ایسا لگ رہا تھا ایک یونین کونسل کا لیڈر اقوام متحدہ سے خطاب کر رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ مودی کی تقریر ہندوستان کی کو ویڈ 19 ویکسین کی مارکیٹنگ کی ناکام کوشش تھی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ مودی کو افغانستان میں اقلیتیوں کا درد تو نظر آتا ہے لیکن ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والا ظلم و ستم دیکھائی نہیں دیتا۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اقوام متحدہ کے فورم پر ایسی غیر معیاری، فرسودہ اور بے ربط تقریر نہیں سنی۔
مودی کو افغانستان میں اقلیتیوں کا درد تو نظر آتا ہے لیکن ہندوستان میں اقلیتوں پر ہونے والا ظلم و ستم دیکھائی نہیں دیتا۔شیخ رشید احمد
Sep 25, 2021 | 21:18