توجہ سے طلباءکی بات سنی ، سمجھی جائے اور ان کا جائز حق ان کو دیا جائے: مریم نواز کاٹویٹ 

Sep 25, 2021 | 21:55

ویب ڈیسک

 ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نوازشریف نے کہاکہ بلوچستان میں بھیک نہیں اپنا حق مانگنے والے طلبا کی بات سننے اورسمجھنے کی بجائے تشدد اور گرفتاری سفاکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی حکم پر طلبا کی رہائی خوش آئند ہے  لیکن حکومتی سلوک شرمناک ہے ۔ توجہ سے ان کی بات سنی اور سمجھی جائے اور ان کا جائز حق ان کو دیا جائے۔

مزیدخبریں