اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خا رجہ بلا ول بھٹوزرداری کی اقوام متحد ہ جنر ل اسمبلی 77ویں اجلاس کے دوران سر ی لنکن اور سعودی عرب کے ہم منصبو ں سے ملا قاتیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحد 77ویں اجلا س کے جاری اجلاس کی سائڈ لائن پر سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابر ی سے ملا قات کی۔ دوسری جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اقوام متحد ہ کے 77ویں جاری اجلاس کے سائڈ لائن پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی ملا قات کی۔ دوسری طرف گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری نے ملاقات کی ہے۔ بلاول بھٹو نے یو این الائنس آف سول لائزیشن کے نمائندہ سے ہفتہ کو ملاقات کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور باہمی طور پرتعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقے اور ذرائع تلاش کئے۔ وزرائے خارجہ نے دونوں اطراف سے نجی شعبے کی فعال شرکت کے ذریعے سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید گہرا کرنے اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران فراخدلانہ مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان پر پاکستان کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر میکی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے بیلاروسی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا دی انہوں نے کہا کہ پاکستان تعاون کے تمام شعبوں میں بات چیت کو وسعت دے کر تعلقات کو آگے لے جانے کا خواہاں ہے۔ وزیر خارجہ نے یوکرائن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے اور اس نے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو متاثر کیا ہے۔ سفارتی حل تلاش کیا جائے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے ہفتہ کو یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی وزیر خارجہ نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے فراخدلانہ مالی امداد پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں اعلی سطح کی بات چیت اور بڑھتے ہوئے تعاون کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تجارتی اور اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔