نوابشاہ (نوائے وقت رپورٹ) آصفہ بھٹو نے نوابشاہ میں خیمہ بستی کا دورہ کیا اور خواتین سے حالات دریافت کئے اور خیمہ بستی میں سہولتوں سے متعلق معلومات لیں۔ آصفہ بھٹو سیلاب متاثرہ خواتین میں گھل مل گئیں اور متاثرہ خواتین کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی آصفہ بھٹو کے ہمراہ ارکان سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔