کراچی( نیوز رپورٹر) قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی ہفتہ کے روز معروف شاعر و دانشور اورسینئر ممبر آرٹس کونسل لاڑکانہ شاہین سندھی گھر گئے جہاں انہوں نے شاہین سندھی سے ان کی خیریت معلوم کی ۔معروف شاعر شاہین سندھی نے قائم مقام گورنر سندھ کو اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کی اور اس سے متعلق انہیں آگاہ کیا ۔ آغا سراج درانی نے میڈیکل رپورٹ کو پڑھا اور گمبٹ کے ڈاکٹرز سے رابطہ کرکے انہیں شاعر و دانشور شاہین سندھی کے مکمل علاج معالجہ کی ہدایت بھی کی ۔ اس موقع پر قائم مقام گورنرسندھ نے کہا کہ شاعر و دانشور شاہین سندھی ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے علاج معالجہ کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے ۔