لاہور(سپورٹس ڈیسک) چن وین جینگ اور لڈمیلا سیمسنووا نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں چین کی چن وین جنگ نے فورتھ سیڈ روسی کھلاڑی ویرونیکا کدرمتووا کو 7-5، 3-6 اور 6-7 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ دوسرے سیمی فائنل میں روس کی لڈمیلا سیمسنووا نے چین کی چانگ شوائی کے خلاف میں 6-7 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
چن وین جنگ اور لڈمیلا سیمسنووا جاپان اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں
Sep 25, 2022