جنڈ ( نامہ نگار) انسان صدقِ دل اور ایماندار سے لوگوں کو عدل وانصاف کی فراہمی اور سچائی کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہوتو اسکے ساتھ اللہ تعالیٰ کی نصرت ومدد شامل حال ہوا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار وقار حسین ریاض نقشبندی نے گذشتہ روز سید مبین اقبال کاظمی ایڈووکیٹ کو منشیات کے مقدمہ نمبر 119/22بجرم CNSA-9 میں ملوث کئے گئے ملزم محمد ساکن اورکز ئی کی طرف سے وکالت کا فریضہ ادا کرتے ہوئے ھائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے ملزم کی ضمانت منظور کرالینے پر اظہار تشکر ا ور مبارکباد ی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید مبین اقبال شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ انسان کو ہمیشہ اچھے کی امید رکھنی جائے چونکہ اللہ تعالی اپنے بندوں پر رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرماتے ہیں ۔