صفائی کے ناقص انتظامات،زائد المعیاد اشیاء فروخت کر نے پر  بیکری مالک کو بھاری جرمانہ

سنجوال کینٹ (نامہ نگار) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایات غیر معیاری اشیا ء خوردنوش کی فروخت پر کوئی سمجھوتہ نہیں سپر مارٹ میگا سٹورز اور کیش اینڈ کیریز پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع اٹک کی فوڈ سیفٹی ٹیمز کے ریڈ پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد مہتاب احمد خان کی سربراہی میں فوڈسیفٹی ٹیم نے ضلع اٹک میں واقع  مشہور کیش اینڈ کیری پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات خراب گوشت اور  زائد المعیاد اشیاء خوردنوش کی فروخت پر مبلغ 75000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا  مزید 131 کلو زائدالمعیاد مضر صحت ناقص گوشت ،رول پٹی، بیسن اور سارس موقع پر تلف کروا دی۔

ای پیپر دی نیشن