بوچھال کلاںــ( نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کلر کہار تا منارہ کارپٹ روڈ کی منظوری دیدی ہے اور اس منصوبے پرایک ارب81ارب روپے کی لاگت آئے گی۔اس کیلئے فنڈز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اس منصوبے کی منظوری رکن پنجاب اسمبلی سردار آفتاب اکبر کی سفارش پر دی ہے۔ اس منصوبے کیلئے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں اور جلد اس منصوبے پر کام شروع ہوگا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے نو ستمبر2022کو اس سڑک کے حوالے سے نوٹیفکیشن جارکردیا ہے۔ ترجمان ایم پی اے سردار آفتاب اکبر چوہدری شفیع الرحمن نے بتایا کہ کچھ لوگ یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ اس منصوبے کو کسی اور سیاسی شخصیت نے منظور کروایا ہے جو کہ غلط اور بے بنیاد ہے۔