چوک روڈ سے کلڈنہ روڈ نزد نادرہ  آفس کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند

 مری(نامہ نگار خصوصی) ٹریفک پولیس کے مطابق گذشتہ روز جمعرات کو کلڈنہ روڈ نزد نادرہ آفس کو لینڈسلائیڈنگ کے باعث جی جی پی او چوک روڈ سے کلڈنہ روڈ نزد نادرہ آفس کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیاگیاہے۔ محکمہ ہائی وے مری نے روڈ کی مرمت کا کام شروع کردیاہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں اورعوام کو ہدایت کی ہے کہ پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستہ استعمال کریں۔ٹریفک ڈائیورشن لگا دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن