الیکشن کمیشن مین ایک ونہاریئے کی رٹ پر پورا علاقہ سراپا احتجاج

Sep 25, 2022

بوچھال کلاں ( نامہ نگار) نئی حلقہ بندیوں میں علاقہ ونہار کے موضع منارہ ، وسنال، جھامرہ ، کہوٹ بھسین کو حلقہ پی پی 23میں شامل کر دیا گیا تھا جس کے خلاف ایم پی اے ملک تنویر اسلم نے اپیل دائر کی کہ ان مواضات کو بھی حلقہ پی پی22میں شامل کیا جائے جس کے بعد علاقہ ونہار کے ایک شخص نے رٹ دائر کی کہ پورے علاقے کو حلقہ پی پی 23تلہ گنگ میں شامل کیا جائے جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا منظق ہے کہ ہم رہنا ضلع چکوال کے ساتھ چاہتے ہین اور اپنے حلقہ کو pp23تلہ گنگ کے ساتھ ملانا چاہتے ہیں انہوں نے حکام بالا سے اپیل کی کہ پورے ونہار کے عوام کی خواہش کے مطابق انہیں حلقہ پی پی22میں شامل کیا جائے ۔

مزیدخبریں