شاہین آفریدی‘ جسپریت بمراہ  بہترین بائولرز ہیں:رکی پونٹنگ


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے اکتوبر میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے کچھ ایسے کرکٹرز کا تذکرہ کیا ہے جو ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیموں کیلئے موثر ثابت ہو سکتے ہیں،آسٹریلوی لیجنڈ سے پوچھا گیا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور بھارتی جسپریت بمراہ میں سے کون زیادہ بہتر بائولر ثابت ہو سکتا ہے توپونٹنگ نے کہا ہم دو بہترین بائولرز کا موازنہ کیسے کرسکتے ہیں؟ گزشتہ دو سال سے دونوں ہی تمام فارمیٹس میں  بہترین کارکردگی دکھانے والے بائولرز ہیں، پھر بھی میں تجربے کو اہمیت دوں گا، بمراہ کو بہتر کہوں گا کیونکہ اس نے شاہین آفریدی سے زیادہ آسٹریلیا میں کرکٹ کھیلی ہے، بمراہ نے کئی بڑے ٹورنامنٹس آسٹریلیا میں کھیلے ہیں اسی لیے وہ زیادہ سازگار ثابت ہو سکتا ہے۔ بابر اعظم تکنیکی طور پر بٹلر سے بہتر کھلاڑی ہیں، اگر دونوں کا سٹرائیک ریٹ دیکھا جائے تو ان میں کوئی موازنہ نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن