تیسری ماونٹ ایورسٹ انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ

Sep 25, 2022


کراچی (اسپورٹس رپورٹر )پوکھرا نیپال میں جاری تیسری ماونٹ ایورسٹ انٹرنیشنل اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہزیب خان نے بھارت کے امن کمار کو شکست دیکر 54 کے جی کے کیروگی ایونٹ میں گولڈمیڈل جیت لیا ۔فائنل کے پہلے راونڈمیں شاہ زیب نے امن کمارکیخلاف تین کے مقابلے میں سات پوانٹس سے کامیابی حاصل کی دوسرے راونڈمیں امن کمار نے ایک سخت مقابلے کے بعد شاہ زیب کو گیارہ کے مقابلے میں بارہ پوانٹس سے شکست دیدی تیسرے اور ?خری راونڈ میں دلچسپ مقابلے کے بعد شاہ زیب خان نے امن کمارکیخلاف چھ کے مقابلے میں سات پوانٹس حاصل کرکے پاکستان کیلیے گولڈمیڈل جیت لیا قبل ازیں سیمی فائنل میں شاہ زیب نے بھارت کے کوشال ملہوترہ کو 4-5 اور 2-11 سے شکست دی خواتین کے کیروگی ایونٹ میں پاکستان کی نقش ہمدانی نے برونزمیڈل جیت لیا۔
 انہیں سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی نے شکست دی۔دریں اثنا، 80 کلوگرام کےمقابلے میں، پاکستان کے مظہر عباس نے بھارت کے کنیف ناتھ پوکلے کے خلاف اپنی پہلی فائٹ میں حریف کو پہلے راو¿نڈ میں12-1 سے ہرا دیا۔ جبکہ راو¿نڈ 2 میں مظہر نے 7-4 سے کامیابی حاصل کی۔دوسری جانب، -58 کلوگرام کے پہلے راو¿نڈ کے کھیل میں، پاکستان کے ہارون خان نے یکطرفہ مقابلے میں اپنے ہندوستانی ہم منصب کو 5-0 سے ہرا کر یافابا میٹی لوکٹونگ کے خلاف اپنی پہلی فائٹ جیت لی۔ ایک بار پھر راو¿نڈ 2 میں، ہارون نے کو 8-1 سے جیت اپنے نام کی۔پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور خواتین کی -57 کلوگرام کیٹیگری راو¿نڈ 1 کے کھیل میں پاکستان کی نوجوان نور رحمان نے سری لنکا کی تھلاپیٹیگوڈا کوٹینگنگوڈا کے خلاف اپنی پہلی فائٹ 3-2 سے جیت لی۔ جبکہ راو¿نڈ 2 میں نور نے ایس تھلاپیٹیگوڈا کو 14-4 سے آو¿ٹ کلاس کیا۔

مزیدخبریں