لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ٹینس کی دنیا پر راج کرنے والے راجر فیڈرر نے ٹینس کو الودع کہہ دیا، وہ نم آنکھوں کے ساتھ کورٹ سے رخصت ہوئے۔ٹینس کے عظیم کھلاڑی اور 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر لیور کپ میں آخری بار ایکشن میں نظر آئے، ان کے حریف سمجھے جانے والے رافیل نڈال ان کے ڈبلز کے ساتھی کے طور پر کھیلے۔لیور کپ میں نڈال اور فیڈرر کی جوڑی کو جان سوک اور فرانسس ٹیافو نے شکست دی۔میچ کے اختتام پر فیڈرر اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے اور کورٹ میں موجود اپنی بیوی، بچوں اور ساتھی کھلاڑیوں کو گلے لگا کر رو پڑے۔رافیل نڈال بھی اپنے ساتھی کھلاڑی کی رخصت کے موقع پر آبدیدہ ہو گئے۔میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے راجر فیڈرر کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دن رہا میں خوش ہوں۔راجر فیڈرر نے ٹینس کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا ، کیریئر کے آخری میچ میں راجر نڈال کی جوڑی کو امریکی حریف جوڑی نے شکست دےدی، سوئس لیجنڈ فیڈرر نے 20گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیے۔