ملتان (سپیشل رپورٹر)احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے سپیڈ بائیک کے نام پر جنوبی پنجاب کے 776 شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے کے ریفرنس میں دکانوں سے سامان کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے اغوائ برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان محمد ہاشم اور جلال کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
٭احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے آمدن سے زائد ڈیڑھ ارب روپے کے بے نامی اثاثہ جات بنانے والے محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجینئر اور اسکے بیٹوں سمیت دیگر 13 ملزمان کے خلاف ریفرنس نمبر 11 ایم /20 میں تفتیشی کے بیان پر جرح کے لیے 29 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ 12 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔