بھارت، بیوی نے شوہر کی نعش کومہ  میں سمجھ کر 18ماہ تک گھر میں رکھ لی

Sep 25, 2022

نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں اہلخانہ نے اپنے ایک فرد کی نعش کومہ میں سمجھ کر 18ماہ تک گھر میں ہی رکھ لی۔ کانپور پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص کی موت کا سرٹیفکیٹ پرائیویٹ ہسپتال نے 22اپریل 2021 کو جاری کیا جس میں موت کی وجہ دل اور سانس کی بیماری بتائی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والا شخص انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کرتا تھا، اسکی بیوی کی ذہنی حالت درست نہیں لگتی۔
 وہ ہر صبح نعش پر گنگاجل کا چھڑکائو کرتی تھی، اس امید میں سے کہ اس کا شوہر ایک دن کومہ سے باہر آجائے گا۔چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص وملیش ڈکشٹ کے اہلخانہ اس کی  آخری رسومات کی ادائیگی سے ہچکچا رہے تھے کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ وہ کومہ میں ہے۔
بھارت،نعش

مزیدخبریں