چندی گڑھ(این این آئی)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت خالصتان ریفرنڈم میں تارکین وطن سکھوں کی زبردست شرکت سے سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اوراس نے پنجاب اور دیگر ریاستوں میں سکھ برادری کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پنجاب میں پولیس نے ایک چھاپے میں کم از کم دو سکھوںکو بیرون ملک سے حمایت حاصل کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ زیر حراست افراد کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما لکھبیر سنگھ کے لیے کام کر رہے تھے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے لکھبیر سنگھ ہرویندر سنگھ کا قریبی ساتھی ہے جس نے ببر خالصہ انٹرنیشنل میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔حراست میں لیے گئے سکھوں کی شناخت یاوراج سنگھ اور بلجیت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ایک ہفتہ قبل پولیس نے پنجاب کے شہر ترن تارن میں سات سکھوں کو بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا تھا۔
خالصتان، کاروائیاں
خالصتان ریفرنڈم نے مودی کو بوکھلا دیا، سکھوں کے خلاف کارروائی تیز کردی
Sep 25, 2022