سرینگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو مل بیٹھ کر حل کریں تاکہ خطے میں امن اور ترقی کے لئے راہ ہموار کی جاسکے۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کوتنازعہ کشمیر خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے اسی طرح بیٹھنا چاہیے، جس طرح سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور میں دونوں ملکوں کے سربراہان بیٹھے تھے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے مسئلہ جموں و کشمیر کو حل کرنے پر زور دیا ہے تو مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیے اور بھارت اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کی امید رکھنی چاہئے، ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے تو بھارت اور پاکستان میں غربت ختم ہو سکتی ہے۔
محبوبہ مفتی
مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے پاکستان، بھارت مذاکرات کریں: محبوبہ مفتی
Sep 25, 2022