مظفر علی رانجھا وزیر اعظم انسپکشن  کمیشن کے چیئرمین تعینات

Sep 25, 2022

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم نے بریگیڈیئر ریٹائرڈمظفر علی رانجھاکو (MP-1)سکیل گریڈ 22میں وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کا چیئرمین تعینات کردیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ سیکریٹریٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ان کی تقرری مینجمنٹ پوزیشن سکیل پالیسی 2021کے تحت کی گئی ہے۔ قوائدو ضوابط کے مطابق ان کو سول سرونٹ گریڈ22کے آفسر کی مراعات حاصل ہوں گی ۔
تعینات

مزیدخبریں