سابق فوجی افسران کو بلٹ پروف گاڑیوں کی درامد پر ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنٰی کا  کوئی ایس آر او جاری نہیں کیا،ایف بی آر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف بی آرنے سابق فوجی افسران کو بلٹ پروف گاڑیوں کی درامد پر ڈیوٹی اور ٹیکس سے استثنٰی کا کوئی ایس آر او جاری نہیں کیا گیا ،ایف بی ار نے واضح کیا کہ اس حوالے سے میڈیا میں جو خبریں گردش کررہی ہیں وہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ نے 2019 میں اس طرح کی سہولت کی اجازت دینے کے فیصلے کی منظوری دی تھی لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے  آئی تھیں کہ وفاقی کابینہ نے مسلح افواج کے تھری اور فور اسٹار افسران کو ریٹائرمنٹ پر 6 ہزار سی سی تک کی ڈیوٹی فری بلٹ پروف گاڑیاں درآمد کرنے کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کی حتمی منظوری وزیر اعظم کی تائید سے مشروط ہوگی۔
ایف بی آر

ای پیپر دی نیشن