اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سمیت تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی افسران کو دھرنے سے نمٹنے کے لئے مکمل بریف کیا گیا۔ اسلام آباد میں کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے جدید ترین طریقے سے نمٹا جائے گا۔ کمانڈنٹ ایف سی نے کہا کہ دھرنے سے نمٹنے کے لئے ایف سی کی جتنی بھی تعداد کی ضرورت پڑی مہیا کر دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام افسران لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ کیپیٹل پولیس شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔
کمانڈنٹ ایف سی